Saturday, September 21, 2024, 1:08 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، چار سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے

ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی، ایوان صدر سے چار سرکاری اداروں کو حکومتی سرپرستی سے آزاد کرنے کے آرڈی ننس جاری کردیے گئے۔

صدر مملکت نے چاروں اداروں ریڈیو پاکستان، این ایچ اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن اور پوسٹل سروسز سے متعلق آرڈی ننسز کی منظوری دے دی، غیر منافع بخش اور مالی خسارے کا سبب بننے والے یہ چار سرکاری ادارے خود مختار بورڈز کے ماتحت کام کریں گے ان پر سے حکومتی سرپرستی ختم کردی گئی۔

اس حوالے سے ایوان صدر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء جاری کیے ہیں۔

اس ضمن میں تمام متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریوں نے صدر کو ان آرڈیننس کی فوری ضرورت سے آگاہ کیا تھا کیونکہ ان چار ایس او ای کے حوالے سے رواں سال جولائی میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملہ طے پایا تھا۔

banner

نئی ترامیم کے ذریعے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کے دفاتر کو مذکورہ بالا تمام اداروں میں الگ الگ کر دیا جائے گا تاکہ عالمی طریقوں کے مطابق ادارے کی مینجمنٹ کو یقینی بنایا جاسکے۔ اراکین کو ان اداروں کے بورڈز میں شامل کیا جائے گا جو فیصلہ سازی کے عمل میں اپنی مہارت کا اضافہ کریں گے، ترمیم میں آزاد ارکان کی مدت ملازمت کی حفاظت کو بھی یقینی بنایا گیا۔

دریں اثنا حکومت نے پی ٹی وی، کسٹم اور پاکستان اسٹیل کو بھی حکومتی سرپرستی سے آزاد کرنے کا فیصلہ کیا ہوا ہے اور ان کے لیے صدارتی آرڈی ننس لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024