Saturday, September 21, 2024, 1:38 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد

روس میں ’ایل جی بی ٹی‘ انتہا پسند تنظیم قرار، سرگرمیوں پر پابندی عائد

عدالت میں ہم جنس پرستوں کا کوئی نمائندہ دفاع کیلئے موجود نہیں تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

ماسکو: روس کی سپریم کورٹ نے ایل جی بی ٹی موومنٹ کو انتہا پسند تنظیم قرار دیکر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی۔

 روسی سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی تنظیم ’ایل جی بی ٹی موومنٹ‘ کو انتہاپسند تنظیم قرار دے کر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

کیس کی سماعت بند دروازوں کے پیچھے ہوئی تاہم صحافیوں کو عدالتی فیصلہ سننے کی اجازت دی گئی تھی۔ عدالت میں ہم جنس پرستوں کا کوئی نمائندہ دفاع کیلئے موجود نہیں تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اقدام صدر ولادیمیر پوتن کے دور میں روس میں ہم جنس پرستوں کے خلاف دہائیوں سے جاری کریک ڈاؤن کا سب سے سخت قدم ہے۔

banner

یاد رہے کہ روس کے آئین میں تین سال قبل تبدیلی کرکے شادی کی تعریف طے کی گئی تھی جس کے مطابق شادی کا مطلب مرد اور عورت کا اخلاط ہے جبکہ ہم جنس شادیوں کو غیرقانونی قرار دیا گیا تھا۔

دوسری جانب پوتن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے عدالتی فیصلے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کریملن اس مقدمے کی پیروی نہیں کر رہا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024