Saturday, September 21, 2024, 8:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میرے قتل کی سازش پر امریکی الزامات نریندر مودی پر فرد جرم ہیں: سکھ رہنما

میرے قتل کی سازش پر امریکی الزامات نریندر مودی پر فرد جرم ہیں: سکھ رہنما

by NWMNewsDesk
0 comment

مودی سرکار کے ہاتھوں قتل سے بال بال بچنے والے خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکی الزامات بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم قرار دے دیے۔

خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں نے امریکا میں اپنے قتل کی سازش پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مجھے ہر صورت قتل کرنے کے درپے ہے، لیکن ہم اپنی تحریک چلاتے رہیں گے اور میرے قتل سے بھی خالصتان تحریک ختم نہیں کی جاسکے گی۔

گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ امریکی الزامات دراصل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر فرد جرم ہیں، مجھے قتل کرنے کی سازش بھارتی حکومت نے کی تھی۔

خالصتان تحریک کے رہنما نے کہا کہ قتل کی سازش کی باتیں امریکا اور کینیڈا کے لیے نئی ہوں گی، حق خود ارادیت کی تحریک والوں کے لیے قتل کی سازش حیران کن نہیں ہے، نکھل گپتا کو جانتا ہوں نہ قتل کی سازش کرنے والے بھارتی اہلکار کو جانتا ہوں۔

banner

گورپتونت سنگھ پنوں موت سے نہیں ڈرتا، آزادی کی تحریک چلاتا رہوں گا، بھارت کی کوشش ہے کہ خالصتان کے حامیوں کو دہشتگرد قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی امریکا نے خالصتان تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے الزام میں بھارتی اہلکار پر فرد جرم عائد کی تھی۔

امریکا کی جانب سے بھارتی اہلکار پر فرد جرم عائد کرنے کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کیس کی تحقیقات میں تعاون کیا جائے۔

کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا امریکا میں بھارتی شخص پر فرد جرم معاملے کی سنگینی کا ثبوت ہے، بھارت کو یہ معاملہ سنجیدگی سے لینا ہو گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024