Saturday, October 19, 2024, 8:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کوپ28 کانفرنس: جلتے سیارے کو بچانے کا واحد راستہ فوسل فیول استعمال کا خاتمہ ہے، انتونیو گوتیریس

کوپ28 کانفرنس: جلتے سیارے کو بچانے کا واحد راستہ فوسل فیول استعمال کا خاتمہ ہے، انتونیو گوتیریس

ترقی پذیر ممالک ان آفات سے تباہ ہو رہے ہیں جو انہوں نے پیدا نہیں کیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے عالمی رہنماؤں سے کہا ہے کہ فوسل فیول کو جلانا بالکل بند ہونا چاہیے، اس کے استعمال میں کمی گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہو گی۔

سربراہی اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ 1.5 ڈگری کی حد صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ہم تمام فوسل فیول کا کا استعمال کم نہیں کریں بلکہ اسے مکمل طور پر ختم کر دیں۔

انہوں نے فوسل فیول کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ قابل تجدید توانائی کے ذرائع کی جانب منتقلی کے لیے سرمایہ کاری کریں اور حکومتوں سے کہا کہ وہ اس تبدیلی کو نافذ کرنے کے لیے صنعت سے حاصل ہونے والے ٹیکسز کے ذریعے ان کی مدد کریں۔

انہوں نے کہا کہ میں حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ صنعت کو ریگولیٹ کرکے، قانون سازی کرکے، کاربن پر مناسب لاگت ڈال کر، فوسل فیول پر سبسڈی ختم کرکے اور منافع پر ٹیکس عائد کر کے صحیح انتخاب کرنے میں مدد کریں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024