امریکہ کے اعلیٰ عہدیداروں پر مشتمل ایک وفد نے منگل کو پاکستان کے نمائندۂ خصوصی برائے افغانستان آصف درانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس کے دوران افغان پناہ گزینوں اور ان کی آباد کاری کے معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
پاکستان کے دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں امریکہ کی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے آبادی، پناہ گزین و مائیگریشن جولیٹا والس نوئیس کے ہمراہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم بھی ہمراہ تھے۔
It was a pleasure receiving Amb Julieta Valls Noyes, US Assistant Secretary for Buteau of Population, Refugees and Migration. Amb Donald Blome also joined the meeting. We discussed issues concerning Afghan refugees and their resettlement. pic.twitter.com/1X9OkcVrdA
— Asif Durrani (@AsifDurrani20) December 5, 2023
امریکی سفارت خانے کے مطابق جولیٹا والس نوئیس اپنے دورے کے دوران اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اور بین الاقوامی اداروں کے شراکت داروں سے ملاقات کریں گی تاکہ عدم تحفظ کا شکار افراد کو تحفظ فراہم کرنے کی مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس کے علاوہ امریکی نمائندہ اس امر کا جائزہ لیں گی کہ امریکہ جانے کے منتظر افغان مہاجرین کی آباد کاری کے عمل کو تیز کیا جا سکے۔
پاکستان نے اکتوبر میں اعلان کیا تھا کہ یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اُن کے آبائی ملکوں میں بھیج دیا جائے گا جس کے بعد سے اب تک تین لاکھ سے زائد افغانوں کو واپس بجھوایا جاچکا ہے۔