Saturday, October 19, 2024, 7:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کا معاملہ؛ امریکی وفد کی بھارت میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کا معاملہ؛ امریکی وفد کی بھارت میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں

گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی: امریکی حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکہ کے قومی سلامتی کے نائب مشیر جان فنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ وفد نے بھارت کا دورہ کیا ہے

وفد نے امریکہ کی سرزمین پر سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی میں مبینہ طور پر نئی دہلی کے ملوث ہونے کے معاملے پر حکام سے بات چیت کی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق جان فنر نے نئی دہلی میں بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اور بھارت کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ جان فنر نے سکھ رہنما کے قتل کی منصوبہ بندی کی تحقیقات کے لیے بھارت کی جانب سے کمیٹی کے قیام اور ملوث شخص کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی اہمیت کو سراہا۔

banner

گزشتہ ہفتے امریکی محکمۂ انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ بھارتی حکومت کے عہدیدار نے امریکی سرزمین پر ایک علیحدگی پسند سکھ رہنما کے قتل کا حکم دیا تھا۔

امریکی حکام کے مطابق سکھ فار جسٹس تحریک کے رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

گورپتونت سنگھ امریکہ اور کینیڈا کی شہریت رکھتے ہیں اور وہ خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024