Saturday, September 21, 2024, 6:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی

غزہ کے آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی

7اکتوبر کے بعد سے اب تک مارے گئے فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ کے فوجی آپریشن میں ہلاک اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 406 ہوگئی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں فوجی آپریشن میں مزید 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد 7 اکتوبر سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 406 ہوگئی۔

اسرائیلی حکومت کے ترجمان ایلن لیوی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگی اہداف کے حصول کے پابند ہیں، اہداف میں یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کا خاتمہ شامل ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت نے بتایا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کی جنگی صلاحیت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

banner

انہوں نے کہا کہ موجودہ فوجی آپریشن سے حماس کا غزہ پٹی پر کنٹرول بھی ختم ہو جائے گا، یرغمالیوں کی رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

ترجمان اسرائیلی حکومت ایلن لیوی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ میں حماس کے اہم ٹھکانوں کو تباہ کیا ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تباہ کر ڈالا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر کے بعد سے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024