Saturday, September 21, 2024, 1:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روسی صدرکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

روسی صدرکی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے،پیوٹن

by NWMNewsDesk
0 comment

سعودی عرب کے دورہ پر موجود روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن متحدہ عرب امارات سے سعودی عرب پہنچ گئے۔ جہاں ولی عہد محمد بن سلمان نے شاہی محل میں صدر پیوٹن کا پرتپاک استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد سے ملاقات کے دوران صدر پیوٹن نے کہاکہ دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ خطے میں جو ہورہا ہے اس پر بات چیت بہت ضروری ہے۔

روس کے صدرولادی میر پیوٹن نے سعودی شہزادے کو دورہ ماسکو کی دعوت بھی دی۔جبکہ صدر پیوٹن کی دعوت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024