Saturday, September 21, 2024, 6:52 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » عراقی دھڑوں کا امریکی عین الاسد بیس پر حملے کا دعویٰ

عراقی دھڑوں کا امریکی عین الاسد بیس پر حملے کا دعویٰ

عراق سے شام میں امریکی رمیلان اڈے پر تقریباً 15 میزائل داغے گئے، امریکی سینٹرل کمانڈ

by NWMNewsDesk
0 comment

عراقی مسلح دھڑوں نے بدھ کے روز کہا ہےکہ انہوں نے مغربی عراق میں امریکی عین الاسد اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

ٹیلی گرام کے ذریعے ایک مختصر بیان میں اس بات کی تصدیق کی کہ انہوں نے براہ راست اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل جرائم کا جواب ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اعلان کیا تھا کہ اتوار کے روز عراق سے شام میں امریکی رمیلان اڈے پر تقریباً 15 میزائل داغے گئے، جس میں کوئی جانی یا مادی نقصان نہیں ہوا۔

انہوں نے ایک بیان میں مزید کہا کہ آپریشن انہیرینٹ ریزولو کی مشترکہ ٹاسک فورس نے ڈرونز کے ذریعے میزائل لانچنگ سائٹ کی نشاندہی کی اور عراقی سکیورٹی فورسز کو اس مقام سے آگاہ کیا۔

banner

بتایا گیا ہے کہ اس مقام پر ایندھن کا ایک ٹرک ملا ہے جس میں 20 تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔

امریکا (Operation Inherent Resolve) کے نام سےعراق اور شام میں داعش کے خلاف جاری بین الاقوامی اتحاد کے آپریشن کی قیادت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024