Saturday, September 21, 2024, 10:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے رہے

افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی بھی پاکستانی پاسپورٹ استعمال کرتے رہے

سعودیہ نے پاکستان کو افغان شہریوں کے پاس پاکستانی پاسپورٹ سے آگاہ کیا تھا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کا نام ایسے ہزاروں افغان شہریوں کی فہرست میں شامل ہے جن کے پاس ماضی قریب تک پاکستانی پاسپورٹ تھا۔

سراج الدین حقانی کو پانچ سال کیلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کیا گیا تھا جو انہوں نے کئی ممالک بالخصوص قطر جانے کیلئے استعمال کیا۔ قطر میں انہوں نے امریکی حکومت کے ساتھ مذاکرات کیے تھے جس کے نتیجے میں دوحا معاہدہ سامنے آیا تھا اور امریکا کا افغانستان سے انخلاء ممکن ہوا۔

حقانی کو پاسپورٹ جاری کرنے والے دو عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں سے ایک اس وقت ملازمت سے ریٹائر ہو چکا تھا جب اس کیخلاف کارروائی شروع ہوئی۔

ریکارڈ کی صفائی کے کام کی معلومات رکھنے والے ایک باخبر عہدیدار نے بتایا کہ افغان شہریوں کو جاری کیے گئے 30 سے 40 ہزار پاسپورٹس بلاک کر دیے گئے ہیں۔

banner

مختلف شہروں میں قائم پاسپورٹ آفسز نے افغان شہریوں کو پاسپورٹ جاری کیے جن میں سندھ کے شہر کراچی اور ٹھٹہ شامل ہیں۔

پاسپورٹ جاری کرنے والے افسر کا کہنا تھا کہ اس سے ایک شخص نے رابطہ کیا جس نے خود کو انٹیلی جنس ایجنسی سے تعلق رکھنے والا سینئر فوجی عہدیدار بتایا اور کہا کہ حقانی کیلئے سفری دستاویز جاری کی جائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024