Saturday, September 21, 2024, 1:10 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سپریم کورٹ: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلےکیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورٹ: ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلےکیخلاف صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

تقریباً 11 برس کے طویل عرصے بعد ریفرنس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

سپریم کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے فیصلے کے خلاف صدارتی ریفرنس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ صدارتی ریفرنس پر 12 دسمبر کو سماعت کرےگا۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔

لارجر بینچ میں جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن علی رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

banner

یاد رہے کہ 2011 میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے اس وقت کے صدر آصف علی زرداری کے ذریعے سپریم کورٹ میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی سے متعلق ریفرنس دائر کیا تھا۔

اس وقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنی سربراہی میں 11 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا تھا جس نے 3 جنوری 2012 سے 12 نومبر 2012 تک کیس کی 6 سماعتیں کیں لیکن کوئی فیصلہ نہ دیا۔

اب تقریباً 11 برس کے طویل عرصے بعد ریفرنس دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024