Saturday, September 21, 2024, 9:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

لندن کی بڑی مسجد بم کی اطلاع پر خالی

مسجد کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں: پولیس

by NWMNewsDesk
0 comment

لندن میں موجود یورپ کی سب سے بڑی مساجد میں شمار ہونے والی مسجد کو بم کی اطلاع پر خالی کروالیاگیا۔

لندن کے ٹاور ہیملٹس میں واقع 7 ہزار نمازیوں کی گنجائش رکھنے والی ایسٹ لندن مسجد کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں کہا گیا تھا کہ مسجد کے اندر بم موجود ہے۔ای میل میں دھمکی دی گئی کہ مسجد میں موجود بم کو نماز کے دوران دھماکے سے اُڑا دیا جائے گا

پولیس نے مسجد کو خالی کرالیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل تلاشی لی۔ کوئی بم یا بارودی مواد نہ ملنے پر مسجد کو کلیئر قرار دیدیا گیا ۔

banner

میٹ پولیس کے مطابق مسجد کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز پیغام کی تحقیقات جاری ہیں۔

اس سے قبل مشرقی لندن میںموجودپرائمری اسکول کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہونے پر خالی کرالیا گیا تاہم اسکول سے بھی کوئی مشتبہ چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024