Saturday, October 19, 2024, 3:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریا :مبینہ طورپرویانا کی عبادت گاہ پرحملے کامنصوبہ بنانے والا 16سالہ نوجوان گرفتار

آسٹریا :مبینہ طورپرویانا کی عبادت گاہ پرحملے کامنصوبہ بنانے والا 16سالہ نوجوان گرفتار

حکام کو ملزم کے گھر سے بم، ہتھیار اور گولہ بارود بنانے کی ہدایات پر مبنی تصاویر اور ویڈیو مواد بھی ملا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریا کے اعلیٰ سیکورٹی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ ایک 16 سالہ نوجوان کو ویانا میں ایک عبادت گاہ پر حملہ کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

وزیرِ داخلہ گیرہارڈ کارنر نے کہا کہ جمعرات کو گرفتار ہونے والے نوجوان نے آن لائن چیٹس میں اعلان کیا تھا کہ وہ ویانا میں ایک غیر متعینہ عبادت گاہ پر حملہ کرنے کے لیے ہتھیار حاصل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔

حکام نے مشتبہ شخص کی شناخت نہیں کی۔ ان نے کہا کہ وہ شمالی آسٹریا میں سٹیر کے قریب رہتا تھا۔ جس کے گھر کی تلاشی لی گئی اور الیکٹرانک ڈیٹا کیریئر ضبط کر لیے گئے۔

حکام کو بم، ہتھیار اور گولہ بارود بنانے کی ہدایات پر مبنی تصاویر اور ویڈیو مواد بھی ملا ہے۔

banner

آسٹریا کے حکام نے اسرائیل اور حماس کی جنگ کے تناظر میں سام دشمنی کے واقعات میں اضافے کے بعد یہودی عبادت گاہوں اور دیگر یہودی اور اسرائیلی اداروں کے لیے سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024