Saturday, October 19, 2024, 8:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران کے ساتھ بڑے نئے معاہدے پر کام ہو رہا ہے: روس

ایران کے ساتھ بڑے نئے معاہدے پر کام ہو رہا ہے: روس

روس کے ساتھ فوجی تعاون روز بروز بڑھ رہا ہے، ایرانی حکام

by NWMNewsDesk
0 comment

روسی وزارتِ خارجہ نے منگل کو کہا کہ روس اور ایران ایک “بڑے نئے بین الریاستی معاہدے” پر کام کو تیز کریں گے۔

ایک بیان میں روس نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پیر کو ایک فون کال میں معاہدے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا جو “تیاری کے اعلیٰ مرحلے” پر تھا۔

گذشتہ ہفتے صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ساتھ پانچ گھنٹے تک بات چیت کی۔

کریملن کا کہنا ہے کہ روس اور ایران اپنے تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں جس میں “فوجی-تکنیکی تعاون کے شعبے بھی شامل” ہیں۔

banner

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ فوجی تعاون روز بروز بڑھ رہا ہے۔

ایران نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اس نے روس کو ایس یو-35 لڑاکا طیارے، ایم آئی-28 حملہ آور ہیلی کاپٹر اور یاک 130 پائلٹ تربیتی طیارے فراہم کرنے کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024