Saturday, September 21, 2024, 1:31 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کو کبھی تسلیم نہیں کیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کو کبھی تسلیم نہیں کیا: ترجمان چینی وزارت خارجہ

ترکیہ کا بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش

by NWMNewsDesk
0 comment

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین نے نام نہاد لداخ یونین ٹریٹری کوکبھی تسلیم نہیں کیا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ بھارت نے یک طرفہ اور غیرقانونی طورپر لداخ یونین ٹریٹری سیٹ اپ قائم کیا، بھارت سرحد کا مغربی حصہ ہمیشہ چین کا رہا ہے، بھارتی عدالت کا فیصلہ اس حقیقت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔

دوسری جانب ترکیہ نے بھی بھارتی سپریم کورٹ کے 11 دسمبر کے فیصلے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہےکہ مسئلہ کشمیر 2 ممالک کے درمیان کشیدگی کا باعث بنتا رہا ہے، مسئلہ کشمیرکو عالمی قوانین، یو این قراردادوں اوربات چیت سے حل کرناچاہیے۔

واضح رہےکہ چند روز قبل بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آرٹیکل 370کو ختم کرنےکی توثیق کی تھی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024