Saturday, September 21, 2024, 6:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یا تو ہم یوکرین میں امن پر متفق ہوں یا پھر طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں: پوتن

یا تو ہم یوکرین میں امن پر متفق ہوں یا پھر طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں: پوتن

یوکرین میں ماسکو کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ یوکرین میں ماسکو کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور جب تک وہ حاصل نہیں ہو جاتے وہاں امن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ “یا تو ہم یوکرین میں امن پر متفق ہیں یا پھر طاقت کے ذریعے مسئلہ حل کریں”۔ ایلیٹ فورسز کو دریائے دنیپرو کے مشرق میں بھاری نقصان ہو رہا ہے اور وہ ایک سانحے سے گزر رہی ہے۔

روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ تنازع کو ایک المیہ قرار دیا اور اسے بھائیوں کے درمیان خانہ جنگی کے مترادف قرار دیا۔

پوتن نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ یوکرین غیر جانبدار رہے اور نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) میں شامل نہ ہو۔

banner

پوتین نے سال کے آخر میں اپنی معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ “جب ہم اپنے اہداف حاصل کر لیں گے تواس کے بعد امن ہو گا”۔

پوتن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لیے کوئی بنیادی شرائط نہیں ہیں۔ اسے سب سے پہلے روس کا احترام کرنا چاہیے۔ یورپی یونین کے ممالک بڑی حد تک اپنی خودمختاری کھو چکے ہیں اور وہ ایسے فیصلے کر رہے ہیں جو انہیں نقصان پہنچا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024