Saturday, October 19, 2024, 7:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران میں داخلے کیلئے سعودی شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

ایران میں داخلے کیلئے سعودی شہریوں کو ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ

حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے : ایرانی وزیر برائے ثقافت

by NWMNewsDesk
0 comment

ایران نے سعودی عرب کے شہریوں کو اپنے ہاں داخل ہونے کے لیے ویزا سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایران نے سعودی عرب کو ان 33 ملکوں میں شامل کرلیا جنہیں ویزا سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثہ اور سیاحت عزت اللہ زرغامی نے وضاحت کی کہ ان کا ملک یکطرفہ طور پر سعودی عرب، ہندوستان، روس، امارات، بحرین، قطر، کویت، لبنان اور دیگر سمیت 33 ممالک کے شہریوں کے داخلے کا ویزا منسوخ کرنے پر راضی ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ حکومت عملی طور پر ملک کے دروازے دنیا کے لیے کھولنے کے لیے پرعزم ہے۔

banner

عزب اللہ زرغامی نے کہا کہ سیاحت دنیا کے تمام لوگوں کا حق ہے اور ایران طبی سیاحت کے علاوہ قدرتی طور پر پرکشش ممالک میں شمار ہوتا ہے اور اس کے لوگ مہمان نواز ہیں ۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024