Saturday, September 21, 2024, 1:41 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » میسی کی 6 شرٹس سات کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام

میسی کی 6 شرٹس سات کروڑ 80 لاکھ ڈالر میں نیلام

by NWMNewsDesk
0 comment

قطر میں 2022 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے میگا اسٹار لیونل میسی نے جو چھے شرٹس پہنی تھیں وہ نیلامی میں 7.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی ہیں۔


قطر میں ہونے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں فاتح ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی استعمال شدہ شرٹس نیلامی میں ریکارڈ قیمت میں فروخت ہوئیں۔

2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی فتح کے دوران لیونل میسی کی پہنی گئی چھ شرٹس جمعرات کو نیویارک میں ہونے والی نیلامی میں 7.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوئیں۔

اس مجموعے میں وہ شرٹ بھی شامل تھی جو ارجنٹائن کے لیجنڈ نے قطر میں فرانس کے خلاف فائنل کے پہلے ہاف کے دوران پہنی تھی۔

banner

میسی نے 18 دسمبر 2022 کو قطر کے 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے لوسیل اسٹیڈیم میں فرانس کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنی ٹیم کو پینلٹیز پر 4-2 سے فتح دلائی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024