Saturday, September 21, 2024, 10:37 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے مطالبے پر افغان حکومت کا ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کا اعلان

پاکستان کے مطالبے پر افغان حکومت کا ڈی آئی خان حملے کی تحقیقات کا اعلان

ہر معاملے میں افغانستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے : ذبیح اللہ مجاہد

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کی عبوری حکومت نے ڈیرہ اسمٰعیل خان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہر معاملے کے لیے کابل کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے۔

عبوری افغان حکومت کے چیف ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حملے پر ہم حیران ہیں، ہم پاکستان کے مطالبات پر غور کریں گے۔

تاہم ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بھی کہا کہ ہر معاملے میں افغانستان کو مورد الزام نہیں ٹھہرانا چاہیے اور پاکستان کو اپنی سلامتی پر توجہ دینی چاہیے۔

طالبان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ’جس علاقے (ڈی آئی خان) میں حملہ ہوا وہ افغانستان سے سیکڑوں کلومیٹر دور ہے اور یہ پاکستان کی اپنی سرزمین ہے، پاکستان کے پاس مضبوط سیکیورٹی فورسز ہیں اور اس حملے کو ناکام بنا دیا جانا چاہیے تھا۔‘

banner

انہوں نے مزید کہا کہ کابل نے کسی کو اپنی سرزمین پاکستان یا کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، اگر ہمیں کوئی اطلاع ملی تو ہم تحقیقات کریں گے۔

منگل کی علی الصبح ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں فوج کے زیر استعمال کمپاؤنڈ پر تحریک جہاد پاکستان (ٹی جے پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کے حملے میں پاک فوج کے 23 جوان ہلاکد اور 30 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024