Saturday, September 21, 2024, 1:19 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » یورپ کا آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے متعلق نئے قوانین بنانے پراتفاق

یورپ کا آرٹیفیشل انٹیلی جینس سے متعلق نئے قوانین بنانے پراتفاق

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپ میں مصنوعی ذہانت سے متعلق نئے قوانین بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے

حکومتوں کی جانب سے مصنوعی ذہانت کا بائیومیٹرک سسٹم میں استعمال اور چیٹ جی پی ٹی جیسے مصنوعی ذہانت سے لیس سافٹ وئیرز سے پر نئے ضوابط بنانا بھی شامل ہیں۔

اس اتفاقِ رائے کے بعد یورپی یونین دنیا کی پہلی بڑی طاقت ہوگی جو مصنوعی ذہانت سے متعلق ضوابط نافذ کرنے جا رہی ہے۔

جمعے کا معاہدہ، یورپی حکومتوں اور یورپی پارلیمان کے ارکان کے مابین 15 گھنٹوں پر محیط مذاکرات کے بعد سامنے آیا۔ دونوں آئندہ دنوں میں قوانین کی تفصیلات طے کریں گے۔

banner

یورپئین کمشنر تھیرئیر بریٹن نے ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ اس معاملے میں یورپ نے سبقت حاصل کرتے ہوئے، اس کی اہمیت کو سمجھا ہے اور دنیا کے سامنے ایک معیار طے کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک تاریخی دن ہے۔

اس معاہدے کے تحت چیٹ جی پی ٹی یا دیگر مصنوعی ذہانت کے نظام مارکیٹ میں اپنے پراڈکٹ کے لانچ سے قبل ان کے ابتدائی ماڈلز کو شفافیت سے متعلق ضوابط سے ہم آہنگ کریں گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024