Saturday, September 21, 2024, 1:04 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بھارتی فوج کے لیے ڈرونز بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

بھارتی فوج کے لیے ڈرونز بنانے والی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک

حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت کم از کم 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور کی سولر انڈسٹریز انڈیا میں اس وقت پیش آیا جب عملہ پیکنگ ایریا میں موجود تھا۔

ریاست کے نائب وزیراعلیٰ دویندرا فڈوانس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ ناگپور کی سولر انڈسٹریز میں دھماکے کے نتیجے میں چھ خواتین سمیت 9 افراد کی ہلاکت انتہائی بدقسمتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کمپنی بھارتی فوج اور سیکیورٹی اداروں کے لیے ڈرونز اور دھماکا خیز مواد بناتی ہے۔

banner

ریاستی حکومت نے حادثے میں مرنے والوں کے اہلخانہ کو فی کس 6 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی ہیں جس میں کم از کم تین افراد زخمی بھی ہوئے۔۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024