Saturday, September 21, 2024, 1:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا سے جنگ کا خطرہ، امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

شمالی کوریا سے جنگ کا خطرہ، امریکی جوہری آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی

امریکی جوہری آبدوز کی آمد سے ظاہر ہےکہ امریکا ایٹمی جنگ کا سوچ رہا ہے : شمالی کوریا

by NWMNewsDesk
0 comment

واشنگٹن میں امریکا اور جنوبی کوریا کے جوہری مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد امریکا کی ایٹمی آبدوز جنوبی کوریا پہنچ گئی۔

امریکا اور جنوبی کوریا نے مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کے خلاف شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول اور شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہو گا۔

شمالی کوریا نے امریکا اور جنوبی کوریا پر کشیدگی بڑھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی غیر ذمہ دارانہ نقل و حرکت کی مذمت کرتے ہیں۔

شمالی کوریا نے کہا کہ امریکی جوہری آبدوز سے ظاہر ہےکہ امریکا ایٹمی جنگ کا سوچ رہا ہے، امریکا سال کا اختتام جوہری جنگ کے مظاہرے کے ساتھ کرنا چاہتا ہے لیکن ہمارےخلاف جوہری ہتھیاروں کا استعمال تباہ کُن ردعمل کا سامنا کرےگا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024