Saturday, September 21, 2024, 10:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال

پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال

پی ٹی آئی نے عمران خان کا اے آئی سے تیار ویڈیو کلپ ریلیز کیا

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستانی سیاست میں پہلی بار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے استعمال سے نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

پاکستانی سیاست میں مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کا پہلی بار استعمال پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی جانب سے 17 دسمبر کو ٹوئٹر پر بانی عمران خان کی ایک مختصر ویڈیو کلپ جاری کی گئی جو دراصل اے آئی ویڈیو تھی۔

banner

ویڈیو میں عمران خان کی پرانی تصاویر اور ویڈیو کلپس کو استعمال کیا گیا، تاہم ان کی آواز کو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کیا گیا۔

مختصر اے آئی ویڈیو میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے عمران خان کی آواز جیسی آواز تیار کی گئی، تاہم اسے غور سے سننے کے بعد محسوس ہوتا ہے کہ وہ مصنوعی آواز ہے۔

مختصر اے آئی ویڈیو میں عمران خان پارٹی کارکنان کا شکریہ ادا کرتے سنائی دیتے ہیں جب کہ وہ مختصر تقریر کا آغاز روایتی طریقے سے کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران خان کو 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا، انہیں توشہ خانہ سے حاصل کردہ تحائف کو غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں تین سال کی سزا سنائی گئی تھی جس کی تعمیل میں انہیں گرفتار کیا گیا۔

سابق وزیراعظم پر سائفر کو گم کرنے سمیت کرپشن اور دیگر کیسز ہیں، وہ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024