Saturday, October 12, 2024, 10:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو بڑی ٹیکس چھوٹ دیدی گئی

بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو بڑی ٹیکس چھوٹ دیدی گئی

نئے موبائل فونز کے تجارتی درآمد کنندگان نئے ایویلیو ایشن رولنگ کے تحت کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے

by NWMNewsDesk
0 comment

ایف بی آر نے غیر ملکیوں کے لیے موبائل فونزپر عائد ٹیکسز میں کمی کردی ہے ۔

نئے موبائل فونز کے تجارتی درآمد کنندگان نئے ایویلیو ایشن رولنگ کے تحت کسی رعایت سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے۔اس کے برعکس، آنے والے بین الاقوامی مسافر خاص طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانی اب استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز پر 60 فیصد تک ٹیکس میں کمی کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ڈائریکٹوریٹ آف ویلیوایشن کراچی کے 2023 کے نئے ویلیوایشن رولنگ نمبر 1834 نے سمندر پار پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔تاہم، نئے موبائل فونز کی درآمد میں مصروف تجارتی درآمد کنندگان کو نسبتاً زیادہ کسٹم ویلیوز پر ڈیوٹی اور ٹیکس ادا کرنا ہوں گے۔

نئے حکمنامے میں ڈیوٹی اور ٹیکسز کے تعین کے لیے کئی نئے ماڈلز شامل کیے گئے ہیں۔حکومت نے کمرشل امپورٹرز کو سہولیات فراہم نہیں کیں جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کو کچھ ریلیف ملے گا۔نئے حکم نامے کے تحت، مستعمل مسافروں کے ذریعے درآمد کیے گئے استعمال شدہ/تجدید شدہ موبائل فونز کا تخمینہ بھی کسٹم ویلیوز پر کیا جائے گا۔

banner

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوورسیز پاکستانی اس فیصلے سے مستفید ہوں گے۔آنے والے بین الاقوامی مسافروں کے ذریعے لائے گئے پانچ سال تک کے فون پر ٹیکس کمی 60 فیصد تک بڑھا دی گئی ہے۔ تاہم تجارتی درآمد کنندگان کو نئے فیصلے سے کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

موبائل فونز کے نئے ماڈل کم پرانے فونز کے مقابلے زیادہ قیمت پر درآمد کیے جائیں گے۔ پالیسی کے تحت برانڈڈ موبائل فونز کے موجودہ اور نئے ماڈلز میں انڈر انوائسنگ کے مارجن کو کم کیا جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024