Saturday, September 21, 2024, 1:30 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ میں غزہ کی امداد سے متعلق قرار داد منظور

اقوام متحدہ میں غزہ کی امداد سے متعلق قرار داد منظور

امریکی مطالبے پر قرار داد سے جنگ بندی کا مطالبہ نکال دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کی امداد سے متعلق قرار منظور ہوگئی۔جبکہ امریکی مطالبے پر قرار داد سے جنگ بندی کا مطالبہ نکال دیا گیا۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے مرکزی دفتر میں ہونےوالےاجلاس میں غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں تمام فریقین کو محفوظ اور بلا روک ٹوک بڑی تعداد میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

قرار داد پر ووٹنگ کے دوران تیرہ ممالک نے قرار داد کی حمایت کی، جبکہ دو رکن ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہ لیا۔ جبکہ روسی مندوب نے فوری جنگ بندی کو قرار داد میں شامل کرنے کی ترمیم پیش کی جسے امریکا نے ویٹو کردیا۔ روسی مندوب کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی راہ میں امریکا رکاوٹ ہے۔

اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نےقرارداد کی منظور کے بعد کہا کہ غزہ میں امداد پہنچانے میں سب سے بڑی رکاوٹ اور اصل مسئلہ اسرائیلی جارحیت ہے۔ انتونیو گوتریس نے فوری انسانی سیز فائر کا مطالبہ بھی کیا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024