Saturday, October 19, 2024, 12:26 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » بگ بیش لیگ: امپائر سے بدتمیزی، انگلینڈ کے ٹام کرن پر 4 میچز کی پابندی

بگ بیش لیگ: امپائر سے بدتمیزی، انگلینڈ کے ٹام کرن پر 4 میچز کی پابندی

کرن نے وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امپائر کی ہدایت کی خلاف ورزی اور بدتمیزی پر انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ٹام کرن پر بی بی ایل کے چار میچز کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بگ بیش لیگ کے دوران نامناسب رویہ انگلش کرکٹر ٹام کرن کو مہنگا پڑ گیا۔

یہ واقعہ 11 دسمبر کو بگ بیش میں سڈنی سکسرز اور ہوبارٹ ہریکنز کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل اس وقت پیش آیا جب پریکٹس میں ٹام کرن نے وکٹ پر نہ دوڑنے کی امپائر کی ہدایت کو نظر انداز کیا۔

پہلی مرتبہ فورتھ امپائر نے ان کو وکٹ پر نہ دوڑنے کی تنبیہ کی لیکن جب دوسری مرتبہ ٹام کرن ایسا ہی کرنے لگے تو امپائر نے راہ میں کھڑے ہو کر انہیں روکا جس پر وہ امپائر کی طرف دوڑتے چلے گئے اور پھر امپائر کے برابر میں سے ہوتے ہوئے پچ سے باہر نکل گئے۔

banner

س پر امپائر نے غصے کا اظہار کیا، اس موقع پر ٹام کرن نے امپائر کو بدتمیزی سے جواب دیا۔

بعدازاں اس واقعے کی سماعت ہوئی جس کے بعد ٹام کرن کو کرکٹ آسٹریلیا نے 4 میچز کی پابندی کی سزا سنائی۔

اس سزا کے تحت بگ بیش میں سڈنی سکسرز کی نمائندگی کرنے والے ٹام کرن اپنی ٹیم کی جانب سے اگلے چار میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں ٹام کرن اسلام آباد یونائیٹڈ سے کھیلیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024