Friday, October 18, 2024, 2:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایئربس اٹلانٹک کے 700 سے زائد ملازمین کرسمس ڈنر سے بیمار

ایئربس اٹلانٹک کے 700 سے زائد ملازمین کرسمس ڈنر سے بیمار

فوڈ پوائزننگ کی وجہ تلاش کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کیا جا رہا ہے، تنظیم

by NWMNewsDesk
0 comment

ایئربس اٹلانٹک کے عملے کے 700 سے زائد افراد کمپنی کی جانب سے دیئے گئے کرسمس ڈنر کے باعث بیمار ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں کہ تہوار کی دعوت کے مینو میں کیا تھا جو کرسمس سے پہلے ڈراؤنا خواب بن گیا، تاہم، ایئربس نے بتایا کہ بیمار ہونے والے افراد کی تعداد صرف 100 ہے۔

ایک بیان میں ایئربس نے کہا کہ وہ اے آر ایس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، تاکہ بیماری کی وجہ کی نشاندہی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنانے جائے کہ ایسا مستقبل میں دوبارہ نہ ہو سکے۔

ایئربس اٹلانٹک دنیا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کا ذیلی ادارہ ہے اور اسکے پانچ ممالک میں 15,000 ملازم ہیں۔

banner

اے آر ایس نے اس بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ پچھلے ہفتے ہونے والے عشائیہ میں کون سے کھانے نے لوگوں کو بیمار کیا ، لیکن انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بیمار ہونے والے افراد میں قے یا اسہال کی علامات ظاہر ہوئیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024