Saturday, October 19, 2024, 7:39 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایران بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پرحملوں میں “بڑے پیمانے پر ملوث” ہے: وائٹ ہاؤس

ایران بحیرہ احمر میں بحری جہازوں پرحملوں میں “بڑے پیمانے پر ملوث” ہے: وائٹ ہاؤس

تہران نے حوثیوں کو معلومات کے علاوہ ڈرون اور میزائل فراہم کیے

by NWMNewsDesk
0 comment

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ایران بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہے اور اس کے پاس موجود انٹیلی جنس یمن کی حوثی تحریک کو بحری جہازوں کو نشانہ بنانے میں مدد کرنے میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے امریکی انٹیلی جنس معلومات شائع کیں جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ تہران نے حوثیوں کو ٹیکٹیکل انٹیلی جنس معلومات کے علاوہ ڈرون اور میزائل فراہم کیے ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی کہ امریکی سروسز نے بصری تجزیے کے ذریعے ایرانی KAS-04 ڈرونز اور حوثیوں کی جانب سے لانچ کیے جانے والے ڈرونز کے درمیان تقریباً ایک جیسی خصوصیات پائی ہیں۔ اس کے علاوہ ایرانی میزائلوں او حوثی میزائلوں کے درمیان ایک جیسی خصوصیات ہیں۔ حوثی سمندرمیں ایران کی طرف سے فراہم کردہ نگرانی کے نظام پر بھی انحصار کرتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ایران حوثیوں کو اس لاپرواہی سے باز رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024