Saturday, October 19, 2024, 5:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ہالینڈ یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دے گا

ہالینڈ یوکرین کو امریکی ساختہ ایف 16 طیارے دے گا

ناروے، بیلجئیم اور ڈنمارک کا بھی یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

ہالینڈ نے روس کے ساتھ جاری یوکرینی جنگ میں یوکرین کو 18 امریکی ساختہ جدید جنگی طیارے ایف سولہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے نے بتایا ہے ‘یہ اطلاع یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی کو دے دی گئی ہے۔’ وزیر اعظم نے کہا ‘ 18 ایف سولہ طیاروں کی ابتدائی ڈلیوری کی جا رہی ہے۔’

بیان کے مطابق ‘ایف سولہ طیاروں کی یہ ڈلیوری یوکرین کے لیے فوجی امداد کے حوالے سے اہم ترین اسلحی معاہدے کی کڑی ہے۔’

ادھر صدر زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ ایکس’ پر اپنے بیان میں کہا ہے’ میں ڈچ وزیر اعظم مارک روٹے سے بات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے ایف سولہ طیاروں کی 18 کی تعداد میں ڈیلیوری کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ‘

banner

واضح رہے ہالینڈ نے ایک ایف سولہ طیارہ پچھلے ماہ بھجوایا ہے تاکہ یوکرینی پائلٹ اس پر تربیت مکمل کر لیں۔ یہ طیارہ رومانیہ بھجوایا گیا ہے جہاں یوکرینی پائلٹ اور دوسرے اہلکار تربیت کے لیے موجود ہیں۔

علاوہ ازیں ناروے، بیلجئیم اور ڈنمارک نے بھی یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کا اعلان کیا ہے تاکہ یوکرین کی روس کے ساتھ جنگ میں مدد کی جا سکے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024