Saturday, October 19, 2024, 3:40 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » جرمنی میں دو شامی شہریوں پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد

جرمنی میں دو شامی شہریوں پر جنگی جرائم کی فرد جرم عائد

محمد اے اور اسماعیل 2013ء میں داعش میں شامل ہوئے تھے

by NWMNewsDesk
0 comment

جرمنی میں وفاقی دفتر استغاثہ کی طرف سے دو شامی باشندوں پر شام میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیم داعش کے ارکان کے طور پر دمشق میں جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔

جرمنی میں پرسنل ڈیٹا پرائیویسی کے قوانین کے تحت دفتر استغاثہ نے ان ملزمان کے پورے ناموں کے بجائے صرف چنف حروف محمد اے اور اسماعیل ہی بتائے ہیں۔

وفاقی دفتر استغاثہ کے مطابق ان دونوں مشتبہ ملزمان کو اسی سال مارچ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ وہ شامی خانہ جنگی کے دوران دمشق میں داعش کے جنگجوؤں کے طور پر جنگی جرائم کے مرتکب ہوئے تھے۔

فیڈرل پراسیکیوٹرز آفس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ محمد اے اور اسماعیل کے پر الزام ہے کہ وہ ”انسانوں کو یرغمال بنانے کے ایسے واقعات کے مرتکب ہوئے، جن کا نتیجہ موت کی صورت میں نکلا تھا۔‘‘

banner

جرمنی میں ان کی گرفتاری اس ملکی قانون کی وجہ سے ممکن ہوئی، جس کے تحت وفاقی جمہوریہ جرمنی میں مقیم کسی بھی ایسے ملزم کو گرفتار کیا جا سکتا ہے، جس پر کسی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے یا رہنے کا الزام ہو۔

محمد اے 2013ء میں داعش میں شامل ہوا تھا اور جنگجوؤں کے ایک گروپ کا کمانڈر بھی تھا۔

اسماعیل نے بھی داعش 2013ء میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ محمد اے کے ساتھ مل کر اغوا اور انسانی قتل کے واقعات میں شامل رہا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024