Friday, October 18, 2024, 11:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی معیشت میں غیر ملکیوں کی گنجائش گھٹانے کے اقدامات

سعودی معیشت میں غیر ملکیوں کی گنجائش گھٹانے کے اقدامات

خرید و فروخت اور پروجیکٹ مینیجمنٹ کے شعبوں میں سعودی باشندوں کو مرحلہ وار کھپایا جائے گا، روڈ میپ جاری

by NWMNewsDesk
0 comment

حکومت نے خرید و فروخت اور پروجیکٹ مینیجمنٹ کے معاملات سعودی باشندوں کے ہاتھ میں دینے کے عمل کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔ افرادی قوت اور سماجی ترقی کی وزارت نے بتایا کہ یہ فیصلہ اتوار 24 دسمبر سے نافذ ہوچکا ہے۔ متعلقہ روڈ میپ جاری کردیا گیا ہے۔

سعودی گزٹ کے مطابق متعلقہ وزارت نے جس رعایتی مدت کا اعلان کیا تھا وہ اب ختم ہوچکی ہے۔ خرید، فروخت اور پروجیکٹ مینیجمنٹ میں سے ہر شعبے میں مقامی باشندوں کے حوالے کیے جانے والے حصے کا تناسب مختلف ہے۔

افرادی قوت اور سماجی ترقی کی سعودی وزارت کا کہنا ہے کہ 5 یا زائد ملازمین والے سیلز کے اداروں مقامی سیلز پروفیشنلز کا تناسب 15 فیصد ہونا لازم ہے۔ سعودی قانون کے تحت سیلز پروفیشنلز کے زمرے میں ہول سیلز مینیجر، ریٹیل سیلز مینیجر، سیلز اسپیشلسٹ، انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشنز ٹیکنالوجی اکوپمنٹ سیلز اسپیشلسٹ اور سیلز ریپریزنٹیٹو شامل ہیں۔

سعوی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار 24 دسمبر تک خریداری کا شعبہ 50 فیصد کی حد تک سعودی باشندوں کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ ان پیشوں کے نمایاں ترین پروفیشنلز میں پرچیزنگ مینیجرز، پرچیزنگ ریپریزنٹیٹو، کنٹریکٹس مینیجر، ٹینڈر اسپیشلسٹ اور پروکیورمنٹ اسپیشلسٹ شامل ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024