Saturday, September 21, 2024, 1:29 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ

حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں جہاز پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

by NWMNewsDesk
0 comment

یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

یمن کی ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے منگل کے روز بحیرہ احمر میں پاکستان جانے والے کنٹینر جہاز پر میزائل حملے اور ڈرونز حملہ کرنے کی کوشش کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

یہ بحری جہاز سعودی عرب کی شاہ عبداللہ بندرگاہ سے روانہ ہو کر کراچی جا رہا تھا۔

شپنگ کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یونائیٹڈ 8 جہاز پر میزائل حملے سے عملے میں شامل کوئی فرد زخمی نہیں ہوا۔

banner

بیان میں کہا گیا کہ جہاز نے قریبی اتحادی بحریہ کے جنگی جہاز کو اطلاع دی تھی کہ وہ حملے کی زد میں آ گیا ہے۔

حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ ساریہ نے ایک ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ گروپ نے جہاز کو نشانہ بنایا، جس کی شناخت انہوں نے ایم ایس سی یونائیٹڈ کے نام سے کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حوثیوں نے اسرائیل کے ایلات اور دیگر علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے ایک فوجی آپریشن کیا ہے، جسے انہوں نے مقبوضہ فلسطین کہا ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کسی بھی ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیاروں اور بحریہ کے ایک جہاز نے بحیرہ احمر میں 12 ڈرون، تین جہاز شکن بیلسٹک میزائل اور حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دو کروز میزائلوں کو مار گرایا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024