Saturday, September 21, 2024, 1:43 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پانچ سال میں تنخواہ دگنی،غریبوں کیلئے مفت سولرپینل، بلاول نے 10 نکاتی منصوبہ دے دیا

پانچ سال میں تنخواہ دگنی،غریبوں کیلئے مفت سولرپینل، بلاول نے 10 نکاتی منصوبہ دے دیا

ایک جیل سے نکلنے اور دوسرا جیل سے بچنے کیلئے الیکشن لڑ رہا ہے،چیئرمین پیپلز پارٹی

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 10 نکاتی انتخابی منشور دے دیا اور انہوں نے اقتدار میں آکر 300 یونٹس تک بجلی مفت، 30 لاکھ گھر دینے اور 5 سال میں تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان کردیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ اعلان گڑھی خدابخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 16ویں برسی پر پیپلزپارٹی کے جلسہ عام سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 10 نکات پر عملدرآمد کرلیں تو تمام مسائل کا حل نکال سکتے ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کی پہلی ترجیح تنخواہوں کو 5 سال میں دگنا کرنا ہوگا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ ہم غریب ترین طبقے کے لیے 300 یونٹ تک سولر سسٹم فراہم کریں گے، ہر ضلع میں گرین انرجی پارکس کھولیں گے، پبلک پرائیویٹ پاٹنرشپ کے تحت صحت کا نظام بہتر بنائیں گے۔

banner

ان کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بناکر دیں گے، غریب ترین خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق دیں گے، اپنی زمین، اپنا مکان کے نعرے کو حقیقت میں تبدیل کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہاری کارڈ اور کسان کارڈ لے کر آئے گی، چھوٹے کسانوں کو براہ راست سبسڈی دیں گے، مزدوروں کو ان کا جائز حق دلائیں گے، مزدوروں کے لیے سوشل سیکیورٹی پروگرام لائیں گے، بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے ان کی مدد کریں گے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے لیے قرض فراہم کریں گے، ہر ضلع میں نوجوانوں کے لیے یوتھ سینٹر بنائیں گے، یوتھ سینٹر میں لائبریری، ڈیجیٹل لائبریری اور اسپورٹس سینٹر ہوگا۔

سابق وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ غریبوں کے لیے بھوک مٹاؤ پروگرام لے کر آئیں گے۔

انتخابات کے حوالے سے بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کا دن اب نظر آرہا ہے، 8 فروری کو الیکشن ہوگا، امیدواروں سے کہتا ہوں تیاری پکڑو، دما دم مست قلندر ہوگا، تمام جیالے اپنے آپس کے اختلافات بھول کر ایک ہوجائیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024