Saturday, October 19, 2024, 6:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » آسٹریلیا میں شدید بارشوں سے 9 افراد ہلاک

آسٹریلیا میں شدید بارشوں سے 9 افراد ہلاک

طوفان کے باعث 90ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

آسٹریلیا میں شدید بارشو ں سے 9 افراد ہلاک اور ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے ۔

کوئنز لینڈ کی ریاست کی پولیس کمشنر کیٹرینا کیرول نے میڈیاکو بتایا کہ 25 اور 26 دسمبر کو وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ کی ریاستوں میں طوفانی بارشیں ہوئیں جبکہ تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور متاثرہ علاقوں میں کئی درخت اکھڑ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ مورٹن بے کے گرین آئی لینڈ کے قریب کشتی الٹنے سے3 افراد ہلاک ہو ئے، کوئنز لینڈ میں 2واقعات میں 9 سالہ بچی اور ایک خاتون سیلابی نالوں میں بہہ جانے کے بعد مردہ پائے گئے۔

طوفان کے باعث درخت گرنے سے 2افراد ہلاک ہوئے جبکہ سیلابی پانی کم ہونے کے بعد وکٹوریہ کے کیمپ گراؤنڈ میں ایک خاتون مردہ حالت میں پائی گئی۔

banner

کوئنز لینڈ کی سرکاری کمپنی انرجیکس کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق طوفان کے باعث 90ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہو گئے ، حکام کے مطابق بجلی بحال ہونے میں کئی دن لگ جائیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024