Saturday, October 19, 2024, 6:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایپل کی گھڑیوں کی درآمد پر امریکی پابندی ختم کرنے کی درخواست

ایپل کی گھڑیوں کی درآمد پر امریکی پابندی ختم کرنے کی درخواست

امریکی آئی ٹی سی نے ایپل کی درخواست کی مخالفت کردی

by NWMNewsDesk
0 comment

اپیل نے گھڑیوں کی درآمد پر امریکی پابندی ختم کرنے کی درخواست دائر کردی۔ جبکہ امریکی آئی ٹی سی نے ایپل کی جانب سے گھڑیوں کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست کی مخالفت کردی۔

ایپل نے منگل کو میڈیکل مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کمپنی میسیمو (ایم اے ایس آئی) کی شکایت کی بنیاد پر اپنی گھڑیوں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل کی۔

بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے گھڑیوں کی درآمد پر امریکی پابندی کی اجازت کے بعد ایپل نے اپیل دائر کردی۔ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے حکومتی ٹریبونل کو ویٹو کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

کمپنی نے منگل کے روز فیڈرل سرکٹ کے لیے امریکی کورٹ آف اپیلز سے بھی اس پابندی کو روکنے کے لیے ہنگامی درخواست دائر کی تھی۔

banner

اس نے فیڈرل سرکٹ سے کہا کہ وہ کم از کم اس وقت تک پابندی کو روک دے جب تک کہ امریکی کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن یہ فیصلہ نہ کرے کہ آیا اس کی گھڑیوں کے نئے ڈیزائن کردہ ورژن میسیمو کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا نہیں۔

فیڈرل سرکٹ سے مزید استدعا کی گئی کہ جب تک عدالت ایپل کی درخواست پر غور نہیں کرتی اس وقت تک پابندی کو روک دیا جائے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ کسٹمز آفس 12 جنوری کو اپنا فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ میڈیکل مانیٹرنگ ٹیکنالوجی کمپنی میسیمو نے ایپل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی پلس آکسیمیٹری ٹیکنالوجی چوری کر رہا ہے اور اسے مقبول ایپل واچ میں شامل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024