Saturday, October 19, 2024, 2:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان کے معاشی حب کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہر کے صرف ایک اسپتال میں رواں برس 6 مریض انتقال کر چکے

پاکستان کے معاشی حب کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات،شہر کے صرف ایک اسپتال میں رواں برس 6 مریض انتقال کر چکے

روزانہ کی بنیاد پر150 کے قریب کیسسز صرف سول اسپتال میں دیکھے جارہے ہیں : انچارج ریبیز مینجمنٹ سیل

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آوارہ کتوں کی بہتات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

شہر کے صرف ایک اسپتال انڈس میں رواں برس کے دوران سگ گزیدگی کے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں

گزشتہ دنوں دھابیجی تھانے کی حدود گھگھر پھاٹک کا 62 سالہ بزرگ شہری کتے کے کاٹنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

گھگھر پھاٹک کے رہائشی 62 سالہ شخص کو ایک ماہ پہلے کتے نے کاٹا تھا، جسے گزشتہ روز انڈس اسپتال لایا گیا تاہم وہ بدھ کی صبح انتقال کرگیا۔

banner

اسپتال میں ڈاگ بائیٹ کلینک کے انچارج آفتاب گوہر کے مطابق انڈس اسپتال میں رواں برس کتے کے کاٹنے کے 6 مریض انتقال کر چکے ہیں، سال 2023ء میں انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹنے کے 13 ہزار سے زیادہ مریض لائے گئے۔

کراچی کے دوسرے بڑے سرکاری اسپتال کی انچارج ریبیز مینجمنٹ سیل ڈاکٹر رومانہ فرحت نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر150 کے قریب کیسسز صرف سول اسپتال میں دیکھے جارہے ہیں۔

صوبائی حکومت عدالت کی جانب سے کتا مار مہم پر پابندی کے باعث آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لئے تاحال کوئی موثر طریقہ نہیں اپنا سکی جس کے باعث شہر کے گلی کوچوں میں سگ گزیدگی کے روزانہ درجنوں کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں

حکومتی سطح پر کتوں کی تعداد پر قابو پانے کیلئے نس بندی مہم تو چلائی جارہی ہے مگر خطرناک کتوں سے شہریوں کے تحفظ کے اقدامات نظرانداز کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024