Friday, October 18, 2024, 10:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » شمالی کوریا کے رہنما کا فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

شمالی کوریا کے رہنما کا فوج کو جنگی تیاریاں تیز کرنے کا حکم

پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کو پورا کرنے کے لیے ’’فیصلہ کن سال‘‘ قرار

by NWMNewsDesk
0 comment

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے فوج، جنگی سازوسامان کی صنعت اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے محاذ آرائی کے غیر معمولی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کوتیز کردیں۔

انہوں نے گزشتہ روز ملک کی حکمران جماعت کے ایک اہم اجلاس میں نئے سال کے لیے پالیسی کی ترتیب پر بات کرتے ہوئےکہا کہ شمالی کوریا سامراج مخالف آزاد ممالک کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو وسعت دے گا۔

انہوں نے فوج اور جنگی سازوسامان کی صنعت، جوہری ہتھیاروں اور سول ڈیفنس کے شعبوں کو جنگی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کے دوران انہوں نے نئے سال کے لیے اقتصادی اہداف بھی طے کیے اور اسے ملک کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کو پورا کرنے کے لیے ’’فیصلہ کن سال‘‘ قرار دیا۔

banner

کم جونگ ان نے اہم صنعتی شعبوں میں متحرک طور پر آگے بڑھنے کے لیے اہم ٹاسکس کو واضح کیا اور اعلی سطح پر زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024