Friday, October 18, 2024, 8:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » لائبیریا میں حادثے کا شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنیوالے 40 افراد جھلس کر ہلاک

لائبیریا میں حادثے کا شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنیوالے 40 افراد جھلس کر ہلاک

by NWMNewsDesk
0 comment

مغربی افریقی ملک لائبیریا میں حادثے کے شکار آئل ٹینکر سے ایندھن اکٹھا کرنے کی لالچ میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ افسوس ناک واقعہ دارالحکومت منروویا سے تقریباً 130 کلومیٹر دور قصبے ٹوٹوٹا میں پیش آیا جہاں سڑک کے کنارے ایندھن سے بھرا ٹینکر پہلے اُلٹا، پھر دھماکا ہوا اور آگ لگ گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ایندھن سے بھرے ٹینکر کو حادثہ پیش آیا، مقامی لوگ ٹینکر سے ایندھن جمع کرنے کے لیے جائے وقوعہ پہنچنے اور پھر فوراً دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔

لائبیریا کے چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 40 سے زائد افراد کے جھلس کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ کم از کم 83 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024