Saturday, September 21, 2024, 1:38 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر مائیکروسوفٹ اور اوپن اے آئی پر مقدمہ

مصنوعی ذہانت کے غلط استعمال پر مائیکروسوفٹ اور اوپن اے آئی پر مقدمہ

چیٹ جی پی ٹی کیلئے لاکھوں مضامین سے مواد لیا گیا، عشروں کی سرمایہ کاری سے مفت فوائد بٹورے جارہے ہیں، نیویارک ٹائمز کا الزام

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مائیکرو سوفٹ اور اوپن اے آئی پر کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔

نیو یارک ٹائمز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کی تیاری کے دوران معیاری اور کارگر چیٹ بوٹ بنانے کی خاطر اخبار کے لاکھوں مضامین، فیچرز، انٹرویوز، خصوصی رپورٹس، سیاسی و معاشرتی تجزیوں اور نیوز آئٹمز کو غیر قانونی طور پر استعمال کیا گیا۔

مین ہیٹن فیڈرل کورٹ میں دائر کیے گئے مقدمے میں اخبار کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مائیکرو سوفٹ اور اوپن اے آئی نے غیر قانونی طور پر جو مواد استعمال کیا ہے اس سے ادارے کا اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے جس کا معاوضہ دیا جانا چاہیے۔

مقدمے کے متن کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے اپنی ساکھ مضبوط بنانے کے لیے عشروں کے دوران جو غیر معمولی سرمایہ کاری کی ہے اور جو محنت کی گئی ہے اس سے مفت فوائد بٹورے جارہے ہیں۔

banner

مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر کام کرنے والے پلیٹ فارمز کے خلاف مختلف ماڈلز کی تیاری کے لیے مواد کے غیر قانونی استعمال کا یہ سب سے بڑا مقدمہ ہے۔ مائیکروسوفٹ پر حال ہی میں 6 بڑے مصنفین نے بھی اپنی تخلیقات سے غیر قانونی طور پر فائدہ اٹھانے کا مقدہ دائر کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024