Saturday, September 21, 2024, 1:43 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کا اہم فیصلہ

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت کا اہم فیصلہ

تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کی جائے،محکمہ صحت پنجاب

by NWMNewsDesk
0 comment

دنیا بھر میں کورونا کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے پر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کی انتظامیہ نے کورونا کی دوبارہ ٹیسٹنگ کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

کورونا کے کیسز کا سراغ لگانے کیلئے پنجاب میں دوبارہ کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے صونے کی تمام ضلعی ہیلتھ اتھارٹیز، ضلع اور تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں کے میڈیکل سپریٹینڈنٹس کو تمام مشتبہ کیسز کی کورونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

banner

واضح رہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون کئی ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ اب یہ نیا کورونا ویرینٹ امریکا، بھارت، چین، سنگاپور، برطانیہ، سوئیڈن، فرانس اور کینیڈا سمیت 41 ممالک میں وارد ہوچکا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے خصوصی طور پر محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

جے این ون چار سال قبل عالمگیر وبا کی شکل اختیار کرنے والے سارس کووڈ کا ورژن ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے جے این ون کو ویرینٹ آف انٹریسٹ کا نام دیا ہے۔ یہ سب سے پہلے امریکا میں ستمبر میں دریافت ہوا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024