Saturday, October 19, 2024, 1:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انڈونیشیا میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کو شدید مخالفت کا سامنا

انڈونیشیا میں میانمار کے روہنگیا پناہ گزینوں کو شدید مخالفت کا سامنا

باندے آچے میں طلبہ نے عمارت پر دھااوا بول کر پناہ گزینوں کو نکالا، سہمی ہوئی خواتین اور بچے روتے رہے

by NWMNewsDesk
0 comment

میانمار کی فوجی حکومت کے مظالم سے تنگ آکر بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی مشکلات ختم نہیں ہوسکیں۔

انڈونیشیا میں طلبہ کے ایک گروپ نے باندے آچے میں اس عمارت پر دھاوا بول دیا جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ان طلبہ نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت تمام روہنگیا پناہ گزینوں کو ان کے ملک میانمار واپس بھیجے۔

انڈونیشین طلبہ کنونشن سینٹر کی بیسمنٹ میں پہنچے جہاں سیکڑوں پناہ گزین مرد، عورتیں اور بچے زمین پر بیٹھے تھے اور شدید خوف کے عالم میں رو رہے تھے۔ پولیس نے ان پناہ گزینوں کو باہر نکالا۔ چند ایک نے پلاسٹک کے تھیلوں میں سامان اٹھا رکھا تھا۔ انہیں ٹرکوں کے ذریعے وہاں سے لے جایا گیا جبکہ طلبہ یہ تماشا دیکھتے رہے۔

پناہ گزینوں سے متعلق اقوام متحدہ کے کمیشن (UNHCR) نے ایک بیان میں کہا کہ جن پناہ گزینوں کی زندگی کو ان کے اپنے ملک میں شدید خطرات لاحق ہیں ان کے کیمپ پر طلبہ کا یوں دھاوا بولنا انتہائی افسوس ناک ہے۔ یو این ایچ سی آر نے بیان میں مزید کہا کہ جن پناہ گزینوں کو ہراساں کرکے نکالا گیا ان میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی جنہیں معقول تحفظ درکار تھا۔

banner

یو این ایچ سی آر کے بیان کے مطابق طلبہ نے پولیس کا پہرا توڑ کر 137 روہنگیا پناہ گزینوں کو زبردستی ٹرک میں سوار کرکے کیا اور انہیں باندے آچے میں کسی اور مقام کی طرف روانہ کیا۔ اس واقعے سے روہنگیا پناہ گزین شدید خوفزدہ ہوئے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024