Saturday, October 19, 2024, 3:33 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » روس میں برہنہ پارٹی پر بڑا ہنگامہ، ریپر کولا واسلییف پابند سلاسل

روس میں برہنہ پارٹی پر بڑا ہنگامہ، ریپر کولا واسلییف پابند سلاسل

دارالحکومت ماسکو میں ایسی پارٹی کے انعقاد پر روسی صدر اور یوکرین سے جنگ میں مصروف فوجی بھی برہم

by NWMNewsDesk
0 comment

روس کی ایک ریپرکو ماسکو کے نائٹ کلب کی برہنہ پارٹی میں حصہ لینے پر 15 دن کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پارٹی میں روسی صدر کی ”گاڈ ڈاٹر“ کہلانے والی کسینا رابچک نے بھی شرکت کی تھی۔

نائب کلب کی اس پارٹی پررجعت پسند سیاست دانوں اور یوکرین میں جنگ کے حامیوں نے شدید تنقید کی تھی۔

حکام نے بتایا ہے کہ نکولا واسلییف نے اس سیلیبرٹی پارٹی میں صرف جرابیں پہن کر شرکت کی تھی۔ واسیو کی عرفیت سے پہچانی جانے والی اس ریپر پر ”غیر روایتی جنسی تعلقات“ کے جرم میں 2182 ڈالر کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

دارالحکومت میں اس اخلاق سوز پارٹی کے انعقاد پر روس کے صدر ولادیمیر پوٹن بھی شدید برہم ہیں۔

banner

ملک بھر میں رونما ہونے والے شدید ردعمل کے پیش نظر روس کے چند بڑے انٹرٹینرز نے نکولا واسلییف سے معاہدے ختم کردیے ہیں۔

محض برائے نام ڈریس کوڈ والی یہ پارٹی ایک ایسے وقت میں منعقد کی گئی جب یوکرین سے روس کی جنگ جاری ہے اور حکومت رجعت پسندانہ سماجی ایجنڈے کے تحت کام کر رہی ہے۔ ایسے ماحول میں پارٹی کے منتظمین اور شرکا کو معاشرے کے ہر طبقے کی طرف سے شدید ردِعمل کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ نائٹ کلب کی اس برہنہ پارٹی کی وڈیوز سامنے آنے پر یوکرین کے خلاف محاذ پر موجود فوجیوں نے بھی شدید ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ تو موت کا سامنا کر رہے ہیں اور ملک میں اس نوعیت کی پارٹیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ جن لوگوں نے اس پارٹی میں شرکت کی انہیں اپنی اصلاح پر توجہ دینی چاہیے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024