Saturday, October 19, 2024, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » مودی سرکار کا ایپل ڈیوائسز کی سکیورٹی سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ

مودی سرکار کا ایپل ڈیوائسز کی سکیورٹی سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ

بھارتی حکومت نے پیگاسس اسپائی ویئر کی مدد سے صحافیوں کی جاسوسی کی : ایمنسٹی انٹرنیشنل

by NWMNewsDesk
0 comment

بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے صحافیوں اور اپوزیشن رہنماؤں کی جاسوسی سے متعلق خبردار کرنے پر مودی سرکار نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل (Apple)کے خلاف ایکشن لے لیا۔

بھارتی صحافیوں اور اپوزیشن کی جاسوسی سے متعلق خبردار کرنے پر بی جے پی عہدیداروں نے الٹا کمپنی کے الگو رتھمز (algorithms) کے ٹھیک ہونے سے متعلق ہی سوال اٹھا دیے۔

اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے عہدیداروں نے کمپنی کی ڈیوائسز کی سکیورٹی سے متعلق تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

بھارتی سرکا نے ایپل کے سکیورٹی ایکسپرٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے یوزر کو دی جانیوالی جاسوسی وارننگ کی کوئی دوسری توجیہہ پیش کریں۔

banner

دوسری جانب اسرائیل کے پیگاسس اسپائی ویئر کا درجنوں ممالک میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں کے خلاف استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی اخبار نے مشترکہ تحقیقات کی بنیاد پر تصدیق کی ہے کہ بھارتی حکومت نے اسرائیل سے لیے گئے پیگاسس اسپائی ویئر کی مدد سے صحافیوں کی ایک بارپھر جاسوسی کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے دی وائر کے صحافی سدھارتھ ورداراجن اور آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ سے وابستہ آنند منگنالے کی اکتوبر میں جاسوسی کی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024