Saturday, September 21, 2024, 10:26 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا، اسلام آباد ہائیکورٹ

کیا حکومت انتخابات ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: ریمارکس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی الیکشن کے معاملے میں مخالفت سے حکومت کی غیر جانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نےدرخواست منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کو سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔

عدالت نے کہا کہ انتخابات کے لیے مشاورت کی اجازت بنیادی حق ہے، انتخابات میں نگران حکومت کو غیرجانبدار ہونا چاہیے، عماران خان اور چیئرمین پی ٹی آئی کی مشاورت میں مخالفت سے حکومت کی غیرجانبداری پر سوال اٹھتا ہے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے کی مخالفت پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کیا سپریم کورٹ سے آنے والا اضافی نوٹ آپ کیلئے کافی نہیں تھا؟

banner

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے بعد کیا مجھ سے بھی اپنے خلاف نوٹ لکھوانا چاہتےہیں؟ ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس نگران حکومت کی نمائندگی کر رہے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل آفس کو غیر جانبدار ہونا چاہیے۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا ہےکہ انتخابی مشاورت کی اجازت بھی نہیں، نگران حکومت کیا انتخابات کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے؟

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024