Friday, October 18, 2024, 11:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » L’Oréal کی مالکن فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

L’Oréal کی مالکن فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں

بیٹنکورٹ کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کی 70 سالہ خاتون فرانکوئس بیٹنکورٹ کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی جس کے بعد سے وہ دنیا کی امیر ترین خاتون بن گئیں جب کہ دنیا کے امیر ترین افراد میں ان کا نمبر 12 واں ہے۔

مالیاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں برس L’Oréal کمپنی کی وارث فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز دنیا کی واحد خاتون بن گئیں جن کے اثاثوں کی مالیت 100 ارب ڈالر ہوگئی۔

فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب ایلون مسک، جیف بیزوس، مارک زگر برگ، مکیش امبانی، امانسیو اورٹیگا، اور گوتم اڈانی کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں 12 ویں نمبر پر ہیں۔

اتنی دولت کے باوجود فرانکوئس بیٹنکورٹ میئرز اب بھی اپنے ہم وطن برنارڈ ارنولٹ سے پیچھے ہیں جو لگژری گڈز کے خریدار LVMH Moet Hennessy Louis Vuitton SE کے بانی ہیں۔ جو 179 بلین ڈالر کے ساتھ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024