Saturday, October 19, 2024, 6:34 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » انتخابات پاکستان کا امتحان ہیں، اجازت ملی تو مبصرین کا چھوٹا گروپ بھیجیں گے، سفیر یورپی یونین

انتخابات پاکستان کا امتحان ہیں، اجازت ملی تو مبصرین کا چھوٹا گروپ بھیجیں گے، سفیر یورپی یونین

انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے یورپی یونین کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے، ڈاکٹر رائینا کونیکا

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کوئنکا نے کہا ہے کہ انتخابات پاکستان کا امتحان ہیں، اجازت ملی تو مبصرین کا چھوٹا گروپ بھیجیں گے۔

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رائینا کونیکا نے کہا کہ ہماری بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے کہ انتخابات کے لیے ایک تاریخ کا اعلان ہوگیا ہے اور ہم ان انتخابات کو آزادانہ، منصفانہ، جامع انداز میں ہوتے دیکھنے کے منتظر ہیں، تو یہ پاکستان کی لگن، جمہوریت سے وابستگی کا امتحان ہوگا، یہ بہت اہم ہے کہ انتخابات ہوں اور الیکشن کی تاریخ سے ہماری حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

سفیر یورپی یونین کا کہنا تھا کہ جانتے ہیں انتخابات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے چاہئیں، جو اس کے لیے مرتب کیے گئے ہیں کہ انتخابات کیسے منصفانہ اور آزادانہ ہونے چاہئیں تو یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے ، آپ جانتے ہیں کچھ ایسی چیزیں ہیں جن سے بچنے کی ضرورت ہے اور پاکستان یہ سب جانتا ہے اس لیے ہم دیکھیں گے کہ 8 تاریخ کو کیا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024