Saturday, October 19, 2024, 7:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے

ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے اثاثوں میں 1.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا کی گاڑیاں بنانے والی مشہور کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق دنیا کے 500 امیر ترین افراد کی مجموعی دولت میں اس سال 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا جس میں گزشتہ برس 1.4 ٹریلین ڈالر کی کمی دیکھی گئی تھی۔

ٹیک ٹائیکون ایلون مسک کی دولت رواں برس 92 بلین ڈالر کے اضافے سے 232 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ان کی کمپنی ٹیسلا(اوٹوموٹو کمپنی) میں ان کے 12.95 فیصد حصص کی بدولت ہوا جس نے اس سال اب تک اپنا شاندار بزنس کیا ہے اور دنیا کی سب سے مہنگی کار ساز کمپنی نے سال کی تجارت 248 ڈالرپر ختم کی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں 130 فیصد زیادہ ہے۔

banner

اس کے علاوہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے اتار چڑھاؤ کے باوجود ایلون مسک کی دولت میں اضافہ ہوا۔

فرانس کی لگژری اشیا بنانے والی کمپنی ایل وی ایم ایچ کے مالک برنارڈ ارنالٹ کے اثاثوں میں 126 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کے اثاثوں کی مالیت 179 ارب ڈالر ہو گئی ہے جو ایلون مسک کے بعد دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔

ادھر ایمازون کے بانی جیف بیزوس کے اثاثوں میں 1.4 ارب ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد وہ 177 بلین ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

اس فہرست میں چوتھے نمبر پر مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس ہیں جن کے اثاثوں میں سال 2023 میں 217 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 141 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024