Saturday, October 19, 2024, 7:36 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » قازقستان نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا

قازقستان نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکال دیا

افغانستان کے ساتھ مستقبل کے رابطے اقوام متحدہ کے موقف کی روشنی میں کیے جائیں گے، ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

قازقستان نے افغان طالبان تحریک کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مستقبل کے رابطے اقوام متحدہ کے موقف کی روشنی میں کیے جائیں گے۔

قازقستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان ایبک سمیڈیاروف نے ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کازنفارم کو دیے گئے ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ طالبان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قازقستان باقاعدگی سے ملک میں ممنوعہ دہشت گرد تنظیموں کی قومی فہرست کا آڈٹ کرتا ہے تاکہ اسے اپ ڈیٹ کیا جاسکے۔ اس عمل کے ایک حصے کے طور پر اقوام متحدہ کے طریقہ کار کے مطابق طالبان تحریک کو اس سے خارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ طالبان تحریک اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے دہشت گردوں کے طور پر تسلیم شدہ تنظیموں کی فہرست میں شامل نہیں ہے، اس لئے قازقستان نے بھی انھیں اپنی دہشتگردوں کی فہرست سے نکالا۔

banner

انہوں نے کہا کہ قازقستان اور افغانستان کے درمیان مزید رابطے اقوام متحدہ کے موقف اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی بنیاد پر تیار کیے جائیں گے۔

دوسری طرف روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے سے قازقستان اور افغان حکام کے تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے سمیت دہشت گردی اور منشیات کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں میں مدد ملے گی۔

یاد رہے کہ افغان طالبان دو دہائیوں کی جنگ کے بعد اگست 2021 میں افغانستان پر دوبارہ حکومت بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024