Saturday, January 18, 2025, 7:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » 2024 باضابطہ طور پر تاریخ کا گرم ترین سال قرار

2024 باضابطہ طور پر تاریخ کا گرم ترین سال قرار

درجہ حرارت 2024 میں پہلی بار صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ٖڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا

by NWMNewsDesk
0 comment

موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں سالانہ اوسط عالمی درجہ حرارت 2024 میں پہلی بار صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ٖڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔

اس طرح گزشتہ سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال بن گیا ہے۔

یورپی موسمیاتی ادارے Copernicus کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 2024 کا اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہا۔

رپورٹ کے مطابق 2024 ممکنہ طور پر گزشتہ ایک لاکھ سال میں سب سے زیادہ گرم ترین ثابت ہوا۔

banner

اس سے قبل 2023 انسانی تاریخ کا گرم ترین سال قرار پایا تھا جس کے دوران اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.48 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ درجہ حرارت میں اضافے کی بنیادی وجہ خام ایندھن جیسے کوئلے، تیل اور گیس کو جلانا ہے جس سے دنیا بھر میں زندگیوں اور روزگار کو نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔

موسمیاتی ادارے کے ڈیٹا سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ 10 جولائی 2024 وہ دن تھا جو جب دنیا کا 44 فیصد خطہ شدید حرارت سے متاثر ہوا جبکہ تاریخ کا گرم ترین دن 22 جولائی کو ریکارڈ ہوا۔
2024 کی اولین ششماہی کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی ایک وجہ ایل نینو بھی تھا۔

واضح رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

مگر ایل نینو کے ختم ہونے کے بعد بھی 2024 کی دوسری ششماہی میں درجہ حرارت کی شدت میں کمی دیکھنے میں نہیں آئی اور سائنسدانوں کے خیال میں کسی غیرمتوقع عنصر نے اس حوالے سے کردار ادا کیا اور اس سے درجہ حرارت میں اضافے کی رفتار مستقبل میں مزید بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024