Saturday, September 21, 2024, 4:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » کینیڈا نے خصوصی ریموٹ ورک ویزا پروگرام کا اعلان کردیا

کینیڈا نے خصوصی ریموٹ ورک ویزا پروگرام کا اعلان کردیا

فری لانسرز کہیں سے بھی کام کرسکیں گے، ہائی ٹیک میں افرادی قوت بڑھانے کیلئے خصوصی اقدام

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا نے دنیا بھر کے باصلاحیت فری لانسرز کو خصوصی ریموٹ ورک ویزا کی پیشکش کی ہے۔

کینیڈین حکومت نے نئی ویزا پالیسی تیار کی ہے جس کے تحت فری لانسرز اور ”ڈجیٹل نومیڈز“ دفتر آنے کے پابند بھی نہ ہوں اور زیادہ سہولتوں کے ساتھ کام کرسکیں گے۔

فری لانسرز اور گھر بیٹھے کام کرنے والے ہائی ٹیک ماہرین کو ویزا ”انڈیپینڈنٹ کنٹریکٹر“ کے ٹائٹل کے ساتھ دیا جائے گا۔ ایسے افراد کینیڈا میں کہیں بھی بیٹھ کر آزادانہ کام کرسکیں گے۔

فری لانسرز کو اس سے قبل وزیٹر ویزا پر کینیڈا میں زیادہ سے زیادہ 6 ماہ تک کام کرنے کی اجازت دی جاتی تھی۔

banner

امیگریشن، ریفیوجیز اور سٹیزن شپ کی کینیڈین وزارت کی ترجمان ازابیلی ڈبوبوئز نے امید ظاہر کی ہے کہ کینیڈا کی طرف سے دی جانے والی رعایتوں اور سہولتوں سے مستفید ہوتے ہوئے دنیا بھر کے ذہین اور باصلاحیت ہائی ٹیک ورکرز کینیڈا میں رہنے اور یہاں کے آجروں کو خدمات فراہم کرنے کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024